یوم مزدوراں کو جوش و خروش سے منانے ، منعقد کئے جانے والے پروگرامز، تقریبات و ریلیوں کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیع ہے(ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر)
یکم مئی سیکیورٹی پلان جاری
گوجرانوالہ 29اپریل
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ یوم مزدوراں کو جوش و خروش سے منانے ، منعقد کئے جانے والے پروگرامز، تقریبات و ریلیوں کو تحفظ دینے ،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے ، نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور کسی بھی شر انگیز واقعہ کے انسداد کے لئے ضلع بھر میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ کی حدود میں نظم و ضبط کا ذمہ دار ہو گا ۔بوقت ضرورت لاجسٹک سپورٹ اور اضافی نفری پولیس لائنز سے متعلقہ تھانہ جات کو روانہ کی جائے گی۔ ڈیوٹی پر تعینات جوان مسلح ہو کر اینٹی رائیٹ سامان بھی اپنے ہمراہ رکھیں گے۔دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں گے۔مشکوک اشیاء اور ا شخاص نظر آنے پر افسران بالا کے نوٹس میں لایا جائے گا۔جہاں ضرورت محسو س ہوئی وہاں سپیشل برانچ کا تربیت یافتہ عملہ جائے سیمیناراورریلیوں کے روٹ کو جدید ٹیکنیکل طریقہ سے سویپنگ کریں گے۔ریلی کی صورت میں شرکاء ریلی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہو گی۔ موقع پر سنےئر پولیس آفیسرکسی بھی علاقے میں پیدا ہونے والی بد مزگی کی صورت میں شرکاء ریلی کے سرکردہ ا شخاص کے ساتھ افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کریں گے۔ایس ایس پی آپریشز محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورت حال سے با خبر رہنے کے لئے سی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم کیا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فون نمبرز 055-9200638-39پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔