یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ۔ کےجلوس اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
گوجرانوالہ 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔19جلوس اور 53مجالس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے سینئر پولیس افسران سمیت 1500سے زائدجوان چاق وچوبند رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سٹی ڈویژن میں پانچ جلوس اورتیرہ مجالس ،سول لائنز ڈویژن میں پندرہ مجالس جب کہ صدر ڈویژن میں چودہ جلوس اور پچیس مجالس ہو ں گی ۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الیٹ کے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے ۔ایس ڈی پی اوز سمیت ایس ا یچ اوز بھی اپنی نفری کے ساتھ علاقہ میں موجود رہیں گے ا ور پل پل کی صورت حال سے افسران بالا کو آگاہ رکھیں گے۔ٹریفک سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ مشکوک گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کی چیکنگ کریں ۔پارکنگ کا انتظام جلوس اور مجالس والی جگہوں سے دور کیا جائے گا ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ایس ایچ اوز کو اس امر کا پابند کیا کہ وہ علماء کرام و ذاکرین کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے میٹنگز کریں اور اس ضمن میں عوامی و مقامی ممبران امن کمیٹی اور دیگر رفاہی انجمنوں کاتعاون بھی حاصل کیا جائے ۔جلو س کے گزر گاہوں کے ارد گرد مناسب ڈیوٹی کا بندوبست کیا جائے اور لوگوں کی مشتبہ حرکات پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔سی پی او نے کہا اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز لٹریچر کی تقسیم اور دل آزاری والی تقاریر پر سختی سے پابندی ہے ۔ قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹی پولیس آفیسرا شفاق خان نے آخر میں کہا کہ عوام میں سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ کوئی مشکوک چیز ، پارسل، بیگ وغیرہ ملنے پر فورا ریسکیو 15کو اطلاع دیں۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سی پی او آفس میں ڈی ایس پی لیگل سید محمود الحسن گیلانی کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ شہری 055-9200638-39پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران کا فرض اولین ہے کہ وہ الرٹ رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں ۔سستی اور کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔