پاکستان
یوم دفاع پر ڈی جی رینجرز نے بچے کو گودلےلیا
کراچی 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے فٹ پاتھ پرزندگی بسرکرنے والے غریب خاندان کے 4سالہ غلام مصطفیٰ کو گود لےلیا۔ میجر جنرل محمد سعید نے نہ صرف بچے کو بلکہ اس کو پورے خاندان کو گود لے لیا ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ جو آج کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک نجی اسکول کے دورے پر تھے نے فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والے 4سالہ بچے غلام مصطفیٰ اور اسکے پورے خاندان کو جو غربت اور مفلسی کی زندگی گزاررہا تھا یوم دفاع کے اس موقع پر گود لینے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی رینجرز نے بچے کے خاندان کو گھر اور اسکے باپ کو رینجرز میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاہم مینجر جنرل محمد سعید کے اس اقدام کو کافی سراہا بھی گیا ہے۔