یومِ شہدا پولیس: گوجرانوالہ پولیس کے شہدا کو وی او سی اردو کا خراجِ تحسین
: نیشنل نیوز ڈیسک
گوجرانوالہ، پاکستان
یومِ شہدا پولیس: گوجرانوالہ پولیس کے شہدا کو وی او سی اردو کا خراجِ تحسین
4 اگست کو ملک بھر میں یومِ شہدا پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس کے وہ نڈر جوان جنہوں نے اپنے خون سے امن کے چراغ روشن کیے، آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او رانا سلیم سمیت تمام افسران کی قیادت میں پولیس فورس شہدا کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
وی او سی اردو کی طرف سے خراجِ تحسین:
ہم ان عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے سکون کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ گوجرانوالہ پولیس کے ان سپوتوں نے فرض کی راہ میں جو قربانیاں دیں، وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ وی او سی اردو ان کے ایثار، بہادری اور وفاداری کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/001/040825






