انٹرنیشنل
یورپی یونین کا گولن تحریک کودہشتگرد فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
برسلز 5 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
ترکی کو چاہیے کو وہ اس حوالے سے ٹھوس ثبوت فراہم کرے، یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی رابطہ کار گیلس دے کیرشوف
یورپی یونین نے ترک مبلغ اور صدر رجب طیب اردگان کے سیاسی مخالف فتح اللہ گولن کی تحریک کو فی الحال دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار گیلس دے کیرشوف کے مطابق ترکی کو چاہیے کو وہ اس حوالے سے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔انقرہ حکومت گولن تحریک پر گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے۔امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے فتح اللہ گولن ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتے آئے ہیں۔