یورپی یونین کا بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کا عزم
برسلز 9 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ نصیر ظفر نیوز وائس آف کینیڈا)
یورپی یونین نے بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کو یقینیی بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفاتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے خیال میں مشرق وسطی کے تنازعہ کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے اوربیت المقدس کو اسرائیل اور فلسطین کی دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو نا چاہئے ۔
اور اس ضمن میں یوپی یونین کاایک ہی اور واضح موقف ہے ۔ فیڈریکا مو گیرینی نے بتایا کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو سے بیت المقدس کے مسئلہ بارے تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے بارے میں امریکا کا کردار بھی بہت اہم ہے ۔ جبکہ چار فریقی مذاکرات میں اقوام متحدہ ، روس ، امریکا ، اور یورپی یونین بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بیت المقدس بارے اپنے دیگر علاقائی شراکت دارو ن سے بھی بات کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دیئے جانے کے بعد فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کئی ممالک میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہو گئے ہیں ۔