شہر شہرلاہور

ینگ ڈاکٹرز کا مختلف مطالبات کیلئے علامتی احتجاج کااعلان

لاہور(جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف درج قتل کی ایف آئی آر ختم کرنےاور سکیورٹی بل منظور کرنے کامطالبہ کرتے ہوئےعلامتی احتجاج اورتین مئی کوپنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ریلی اور کنوینشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اور کہا ہےکہ احتجاج کے دوران ہسپتالوں کی آوٹ ڈور اور ان ڈور سروسز بند نہیں کی جائیں گے۔ لاہور جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر احتجاجی لائحہ عمل اپنانے کااعلان کردیا ہے ۔ صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ اس احتجاج سے ہسپتالوں کی آوٹ ڈور اور ان ڈور سروسز بند نہیں کی جائیں گی،صرف ریلی اور کنوینشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈاکٹرمعروف وینس کا کہنا تھا کہ تین چار سال سے سکیورٹی بل کا مطالبہ کرتے رہے لیکن بات نہیں سنی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ کی غلط پالیسیوں کے باعث ڈاکٹرز اور مریض پریشانی میں مبتلا ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ہٹ دھرمی کے باعث سکیورٹی بل پیش نہ کیا گیا۔اس وجہ سے ڈاکٹرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ڈاکٹرز کے خلاف درج قتل کا مقدمہ فوری ختم کیا جائے ینگ ڈاکٹرز کو رہائشی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ۔ڈیوٹی کے گھنٹے مختص کیے جائیں ۔چھوٹے اضلاع میں ایڈہاک پرکام کرنے والے ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button