Draft

یندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا نام و نشان مٹ جائے گا، آفتاب شیر پاؤ

چارسدہ 8 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان کو آج تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت کی فرصت نہیں ملی،خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، سارے فنڈز وزیراعلیٰ کے ضلع میں خرچ ہو رہے ہیں۔عوامی جلسہ سے خطاب
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے وقت سے قبل الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا نام و نشان مٹ جائے گا،عمران خان کوآج تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت کی فرصت نہیں ملی،خیبرپختونخوامیں ہزاروں افراد ڈینگی سےمتاثرہوئے،سارے فنڈز وزیراعلیٰ کے ضلع میں خرچ ہورہے ہیں۔
انہوں نے آک چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بتائیں وہ سال میں کتنی مرتبہ اسمبلی آئے؟ خیبرپختونخوامیں ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثرہوئے۔ جبکہ عمران خان کوآج تک ڈینگی سے متاثرین کی عیادت کی فرصت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے ضلع میں خرچ ہورہے ہیں۔ جبکہ باقی صوبے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ قومی وطن پارٹی نےضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ وقت سے قبل الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں آیندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button