انٹرنیشنل

یمن کے مغربی ساحل پر شدید جھڑپیں، 100سے افراد جاں بحق

صنعاء(نیوز وی او سی آن لائن) یمن کے مغربی ساحل پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 100سے زائد جنگجو مارے گئے ہیںجس کی حکام نے بھی تصدیق کردی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کم ازکم 90حوثی باغیوں کی لاشیں حدیبیہ کے ہسپتال میں لائی گئیں جہاں باغیوں کا کنٹرول ہے جبکہ 19فوجیوں کی لاشیں عدن منتقل کی گئیں ۔
ہسپتال اور ملٹری ذرائع نے بتایاکہ رواں سال کے آغاز سے ہی موکھہ کے علاقے میں شدیدجھڑپوں نے اس وقت سب کو ہلاکر رکھ دیا تھاجب حکومتی فوج نے باغیوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی شروع کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button