انٹرنیشنل
یمن کی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت میں3 افراد کو
صنعاء(آن لائن)یمن کی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت میں ایک عدالت نے3 افراد کو سزائے موت سنائی،جن میں سعودی عرب کیلئے جاسوسی کرنے والے2 افراد بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صنعاء کی فوجداری عدالت نے 2 افراد کو غیرملک کو معلومات دینے اور 2015-16ء کے درمیان جارحانہ ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تیسرے شخص کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں سزا سنائی گئی،یہ بات سبا نے بتائی۔ خبررساں ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ تینوں ملزمان عدالت میں موجود تھے؟ یا ان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا ہے؟ واضح رہے کہ حوثی باغی 2014ء سے صنعاء اور یمن کے زیادہ تر مشرقی اور مغربی علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔