انٹرنیشنل

یمن میں جنازے پر بمباری,10 ہلاک.درجنوں زخمی

صنعا،جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں جنازے کیلئے جمع لوگوں پرسعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9خواتین سمیت10افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ اس حملہ کے جواب میں یمنی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعاکے قریب آبادی میں یہ بمباری جنازے کیلئے جمع افراد پر کی گئی۔ مقامی افراد نے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بمباری کا ہدف مقامی قبائلی لیڈرکا گھرتھا جہاں ایک خاتون کی ہلاکت پرلوگ افسوس کرنے اورجنازہ وتدفین کیلئے جمع ہوئے تھے ۔جنگی طیاروں کی آوازسن کرلوگ بھاگے تاہم اس دوران بمباری سے چھت خواتین اوربچوں پرگری جس سے زیاد ہ ہلاکتیں ہوئیں۔دریں اثنا اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد یمنی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی خطہ آسیہ میں ابہا ایئرپورٹ پر یمنی فورسز نے درمیانے درجے کا پروجیکٹائل میزائل فائر کیا ۔ واضح رہے ایک روزقبل یمن کی اِب گورنری میں حوثی باغیوں نے بڑوں اور بچوں سمیت کم سے کم تین سو عام شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور وہ ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یرغمال بنائے گئے افراد کا تعلق ضلع رمید کے دو دیہات دبیح اور المیدان سے ہے ۔ بمباری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button