انٹرنیشنل

یمن میں امریکی میزائل حملہ،القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک

صنعاء(این این آئی)یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں ایک بغیر پائیلٹ طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے 6مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک یمنی اہلکار نے بتایا کہ البیضاء کے علاقے قیافہ میں ایک ڈرون نے ایک گاڑی کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا اور اس میں سوار 6افراد مارے گئے جبکہ اس علاقے میں القاعدہ کے جنگجو متحر ک ہیں۔امریکا ہی یمن میں القاعدہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف گذشتہ برسوں سے ڈرون حملے کررہا ہے لیکن وہ کم ہی سخت گیر جنگجوؤں کے خلاف اس مہم کا اعتراف کرتا ہے۔امریکا ماضی میں یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کو دنیا میں سب سے خطرناک جنگجو گروپ خیال کرتا رہا ہے لیکن اب پے درپے ڈرون حملوں میں جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے بعد سے اس گروپ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button