ایڈیٹرکاانتخاب
یمنی فوج نے تعز میں صدارتی محل کا گھیراؤ کرلیا
تعز (ویب ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے باغیوں کے زیرتسلط تعز شہر میں قائم صدارتی محل کا گھیراؤ کرنے کے بعد پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق تعز میں یمنی فوج کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل خالد فاضل نے بتایا کہ سرکاری فوج تعز شہر میں واقع صدارتی محل سے محض چند میٹر کی دوری پر ہے۔ یمنی فوج کے عہدیدار نے یہ بات تعز میں پیش قدمی کے دوران اگلے مورچوں کے دورے کے دوران بتائی۔