سائنس و ٹیکنالوجی

ہیکرز کادنیا بھر میں سائبر حملہ، امریکا،چین، ایران سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ کے قریب انٹرنیٹ راؤٹرز متاثر

واشنگٹن(اے این این ) ہیکرز کی جانب سے دنیا بھر میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکا،چین، ایران ، بھارت اور یورپ سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ کے قریب انٹرنیٹ راؤٹرز متاثر کر دیئے گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں 2 لاکھ کے قریب انٹرنیٹ راؤٹرز ہیکرز کے حملوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں صارفین کا انٹرنیٹ سے رابطہ متاثر ہوا ،ان میں سے 55ہزار کے قریب راؤٹرز امریکا میں ، 14 ہزار چین میں جبکہ ایران میں متاثر ہونے والے راؤٹرز کی تعداد ساڑھے3ہزار کے قریب بتائی گئی ہے ۔ایران میں متعدد ڈیٹاسینٹرز پر بھی سائبر حملے کیے گئے ہیں جہاں ہیکرز نے سکرین پر امریکی پرچم لگادیا اور پیغام میں کہا کہ ہمارے الیکشن میں چھیڑچھاڑ مت کرو۔ایران کے علاوہ بھارت اور یورپ کے متعدد ممالک بھی ان تازہ سائبر حملوں کی زد میں آئے ہیں ، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیکرز کا تعلق کس ملک سے تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button