انٹرنیشنل

ہیوسٹن میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی

نیو یارک (نمائندہ نیوز وی او سی ہیوسٹن ٹیکساس) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزے کا حصول مزید مشکل بنادیا ہے ۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نامعلوم شر پسندوں نے رات دو بجے وکٹوریہ مسجد میں آگ لگادی۔ اب پاکستانیوں کو وزٹ، بزنس اور اسٹوڈنٹ ویزے کے لیے بھی اضافی چھان بین کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی سفارت کو بھی ایک انٹرنل میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزٹ، بزنس اور اسٹوڈنٹ ویزے کے لیے درخواستیں دینے والوں کو اب ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ نئے حکم نامے کے تحت قاہرہ سے آنے والے سات پناہ گزینوں کو ایئر پورٹ ہی پر روک لیا گیا۔ 6 کا تعلق عراق اور ایک کا یمن تھا۔ دوسری طرف نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 2عراقی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک امریکی فوج کے ساتھ مترجم کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ عراقی باشندوں کی گرفتاری پر عراقی مہاجرین نے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر مظاہرہ کیا اور امریکی صدر کی غیر ملکی بیوی کو بھی ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں نیویارک سے خاتون امریکی رکن کانگریس نے بھی حصہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button