ہیوسٹن ،ْکیمیکل پلانٹ میں دھماکے،9 افراد کیمیکل سے متاثر ،ْ ہسپتال منتقل
ٹیکساس 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قریبی رہائش گاہوں کو خالی کرالیا گیا ہیوسٹن اور گردو نواح میں موجود تیل کمپنیوں نے آئل صاف کرنے والی اپنی ریفائینریز بند کر دی گئیں ہیوسٹن اور ڈیلس کے پیڑول پمپوں پر گیس اور تیل کی قلت پیدا ہوگئی ،ْ کئی پیڑول پمپس پر گیس دستیاب نہیں ،ْ تیل کی سپلائی کئی روز سے بند امریکی محکمہ موسمیات کی اگلے 3دنوں میں ساحل سمندر پر واقع لوزیانا اور کنیکٹی کٹ میں بھاری بارشوں کی پیشن گوئیاں ،ْ سیلاب کا خدشہ
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع اوکیما کیمیکل پلانٹ میں زوردار دو دھماکے ہو ئے جس کے نتیجہ میںپولیس کا ڈپٹی پولیس آفیسر اور9دیگر افرادکیمیکل سے متاثر ہو گئے،واقعے کے بعد قریب واقع رہائش گاہوں کو خالی کرالیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہیوسٹن اوراس کے گردو نواح کے شہری طوفان ہاروی کے اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم امریکہ کے اس چوتھے بڑے شہر میں طوفان اور سیلاب کا جمع شدہ پانی لگتا ہے مزید دشمنی پر اتر آیا ۔
گزشتہ رات ہیوسٹن کی ہیرس کائونٹی میں واقع اوکیما پلانٹ میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد اس کے اطراف تقریباً ڈھائی میل کے رقبہ میں واقع رہائش رہائش گاہوں کو خالی کرالیا گیا ۔پلانٹ میں ہونے والے ان دھماکوں سے ایک پولیس کا ڈپٹی پولیس آفیسر اور9دیگر افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جن کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔یہ پلانٹ ہیوسٹن کے ڈائون ٹائون سے تقریباً 30میل دور واقع ہے اس ضمن میں کمپنی کے حکام بالاکا کہنا ہے کہ پیچیدہ کیمائی مرکبات کو ریفریجریٹر کے ذریعہ ٹھنڈا رکھا جاتا تھا تاہم اس پلانٹ میں بجلی کی فراہمی گذشتہ جمعے سے معطل ہے اور دھماکوں کی وجہ بھی یہ ہی صورت حال بنی۔
کمپنی نے اس ضمن میں حکام کو پہلے سے خبردار کردیا تھا اور صورتحال بہتر نہ ہو سکی تو اس نوعیت کے مزید دھماکے متوقع ہیں۔ہیوسٹن میں طوفان ہاروی اور سیلاب کے باعث اب تک 39افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے ،متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں اورجس کی وجہ سے ہلاکتوں مین اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ہیوسٹن اور گردو نواح میں موجود تیل کمپنیوں نے آئل صاف کرنے والی اپنی ریفائینریز بند کر دی ہیں جبکہ تیل کے پلانٹ کو جانے والی پائپ لائن کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ہیوسٹن اور ڈیلس کے پیڑول پمپوں پر گیس اور تیل کی قلت پیدا ہوگئی اور کئی پیڑول پمپس پر گیس دستیاب نہیں ہے کیونکہ گیس اور تیل کی سپلائی کئی روز سے بند ہے۔امریکی محکمہ موسمیات نے اگلے 3دنوں میں ساحل سمندر پر واقع لوزیانا اور کنیکٹی کٹ میں بھاری بارشوں کی پیشن گوئیاں کی ہیں جہاں سیلاب آنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے جنوب مشرقی ٹیکساس اور جنوب مغربی لوزیانا کے کچھ حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔
قدرتی آفات کو مانیٹر اور امداد فراہم کرنے والے ادارے فیما نے وفاقی حکومت سے 165بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے اس طرح ہیوسٹن میں ا?نے والا یہ قدرتی طوفان اور سیلاب امریکہ کی تاریخ میں مہنگا ترین طوفان اور سیلاب ہے،اس سے قبل ہیراکین کترینا میں ایک سو دس بلین کا نقصان ہوا تھا ۔ہاروی متاثرین کی بحالی میں کئی سو بلین ڈالرز درکار ہوں گے، ہیوسٹن کے کچھ علاقوں میں معمولات زندگی جزوی طور پر بحال ہوئے ہیں تاہم اب تک تقریبا 32ہزار افرادبے گھر ہیںجنہوں نے قریبی ہنگامی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لے لی ۔
ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور کافی خاندان متاثرین میں شامل ہیں ،ْپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف تنظیموں نے مشترکہ پلیٹ فارم الائینز آف ہیراکین ہاروی قائم کیا ہے جس کے پرچم تلے کمیونٹی افراد کو اشیاء خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں ،ْ کئی خاندان مقامی مساجدوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ کئی رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں میں مقیم ہیں۔