ایڈیٹرکاانتخاب

ہوشیار پور کی کرن بالا نے بیساکھی کا تہوار منانے پاکستان کے ننکانہ صاحب پہنچنے کے بعد اچانک آمنہ بی بی بن کر سب کو حیران کردیا

رپوٹ: بشیر اے باجوہ
کنٹری بیورو چیف پاکستان
چندی گڑھ ۔ انڈیا/لاہور۔ پاکستان
20 اپرل 2018 گوجرانوالہ
ہوشیار پور کی کرن بالا نے بیساکھی کا تہوار منانے پاکستان کے ننکانہ صاحب پہنچنے کے بعد اچانک آمنہ بی بی بن کر سب کو حیران کردیا۔
سیکھ یاتری انڈیا سے پاکستان 12 اپرل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے سکھ یاتریوں کی تعداد ٹوٹل 1680 تھی جس میں عورتوں کی تعداد 450 اور مرد 1230 تھی ،
وی او سی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان یاتریوں میں ایک 31سالہ کرن بالا بھارتی شہر چندی گڑھ کی پاکستانی نوجوان کے ساتھی شادی کرنے والی سکھ یاتری کرن بالا (آمنہ بی بی) نے اپنا سکھ مزہب چھوڑ کر مزہب اسلام قبول کر لیا۔ جو کہ ضلع "ہوشیار پور کے گاؤں جو 110 کلومٹردور ہے گھڑ شنکر” کی رہنے والی تھی ویسے تو کرن بالا بیوہ ہے اور اس کے 3بچے اندر جیت ،ارجن اور گورمیت ہیں گھر سے آتے ہوے اپنے بچوں سے کہا تھا کہ وہ پاکستان درشن کرکے جلد گھر واپس آجائیگی۔

بھارتی خاتون نے 16 اپریل کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں اسلام قبول کرکے "ہنجروال گاوں ملتان رود لاہور کا رہائشی نوجوان محمد اعظم سے نکاح کرلیا اس کا نیا اسلامی نام تب سے آمنہ بی بی ہے۔



بھارتی خاتون کرن بالا (آمنہ) نے ایک بارپھراس موقف کودہرایا ہے کہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی اوراپنی زندگی پاکستان میں ہی گزارنا چاہتی ہیں، اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بھارت میں مقیم تین بچے اس کی بہن کے ہیں لیکن پاکستانی میڈیا نے کرن بالا کے بچوں کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے جس میں وہ اپنی ماں سے واپس آنے کی التجا کررہے ہیں۔
بھارتی خاتون نے لاہورہائی کورٹ میں بھی درخواست دی ہے کہ اس کو واپس نہ بھیجا جائے اور پاکستانی شہریت دی جائے، تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کا اختیار وزارت داخلہ کو ہے ،
پاکستانی میڈیا نے بھارتی خاتون کے بچوں کی فوٹیج اوربڑی بیٹی کا موقف بھی حاصل کرلیا ہے جس میں کرن بالا کی 12 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی ماں ایسا کیوں کررہی ہے ، وہ اوراس کے دونوں بھائی آٹھ سالہ ارجن سنگھ اور 6 سالہ گرمکھ سنگھ اپنی ماں کی واپسی کا انتظارکررہے ہیں ، بچی نے سوال کیا ہے کہ ماں ! ہم نے تمھاراکیا بگاڑاہے ، ہم نے توکوئی غلطی بھی نہیں کی ، تم کیوں واپس نہیں آرہی ، چھوٹے بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دیدی ماں کب واپس آئے گی ، بچوں نے اپنی ماں سے اپیل کی ہے کہ وہ واپس آجائے۔
مزید معلومات سے پتہ چلا کہ "کرن بالا” کے سابقہ شوہرکی موت نومبر 2013 میں سڑ ک حادثے میں ہوگئی تھی۔
۔وہ شوہر کی موت کے بعد گم سم رہنے لگی اور اس کی دنیا موبائل میں سمٹ کر رہ گئی۔
سابق سسر ترسیم سنگھ نے اپنی سابقہ بہو پر الزام عائد کیا ہے کہ میری بہو کرن بالا پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی اینجنٹ ہے بھارتی میڈیا

کرن بالاکے سابق سسر نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بہو پاکستانی خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ تھی۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 10اپریل 2018کو پاکستان گئی تھی۔

بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں فیس بک اکائونٹ اور موبائل فون تفصیلات کے ذریعے واقعہ کی تہ تک جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،بھارتی میڈیا

کرن کے سسر ترسیم سنگھ نے کہا کہ مجھے موبائل اور نیٹ چلانا نہیں آتا۔
بہو اکثر انٹرنیٹ پر مصروف رہا کرتی تھی۔ وہ کیسے اور کب پاکستانی نوجوان سے رابطے میں آئی، اس کا کوئی علم نہیں۔ گھر والے جب کرن سے پوچھتے کہ وہ کہاں بات کر رہی ہے تو یہ کہہ کر ٹال دیتی کہ رشتے دار سے بات کررہی ہے۔ ترسیم سنگھ نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے جال میں پھنس گئی ہے اور وہ ان کیلئے کام کررہی ہو۔فی الحال بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں اور پنجاب پولیس کرن بالا کے فیس بک اکاونٹ اور موبائل فون کی تفصیلات حاصل کرکے واقعہ کی تہ تک جانے کی کوششیں کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا جو کہ تمام سکیورٹی اداروں کو چکمہ دے کراپنے پہلے سے بنائے ہوئے پلین میں کامیاب ہو گئی اور اس نے پہلے سے ہی اپنے تمام شادی کے کاغزات تیار کیے ہوئے تھے

گوجرانوالہ 19 اپرل کو سکھ یاتری اپنے مزہبی تہوار کے لیے جب ایمن آباد میں واقع گوردوارہ روہڑی شریف گوجرنوالہ آئے ایاتریوں نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو چیف سے دوستانہ گفتگو کی تو اس بات کی تصدیق بھی کی اور ویڈیو میں بات کرنے سے انکار کر دیا کہ اور کہا کہ ہمیں انڈین حکومت تنگ کرے گی اگر ہم نے کرن بالا کے مطلق کوئی بیان دیا لیکن دبے لفظوں میں ساری کہانی بتا دی

بہت شکریہ ٹیم "وی او سی” کا جنھوں نے اس واقع کی تحقیق میں میرا ساتھ دیا اور اپنے اپنے لفظوں میں پرو کرمیرے تک پہنچایا
مزید سکھ یاتریوں کی آمد اور روہڑی صاحب گردوارہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں تمام کوریج ویڈیو میں جلد منظر عام پر آرہی ہے

www.newsvoc.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button