ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری، ویڈیو وائرل
امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے بہتا لاوارکنے کا نام نہیں لے رہاجس کی وجہ سے کئی ہزار فٹ تک پھیلے راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے۔
حال ہی میں جاری ڈرون فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بہتی انگارے بھری ندی کا منظر جہاں نہایت دلکش دکھائی دے رہا ہے وہیں لاوے کی شدت بھی حیران کر رہی ہے ۔
ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اُگل رہا ہے جس سے کئی مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محظوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔
حالیہ جاری کی جانیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پرہزاروں فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ حکام میں لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔
سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔