ہنر کی ہجرت: 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

اسلام آباد، پاکستان

002 | ہنر کی ہجرت: 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

قومی معاشی زوال کے سائے مزید گہرے ہونے لگے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک ہجرت کر چکے ہیں۔

یہ صرف مزدور نہیں، بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، ڈاکٹرز، نرسز اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا ’گلف نیوز‘ کے مطابق پاکستانی نرسز بڑی تعداد میں خلیجی ممالک، برطانیہ، اور کینیڈا کا رخ کر رہی ہیں، جہاں بہتر تنخواہیں، محفوظ ماحول اور پیشہ ورانہ ترقی کا وعدہ ان کا منتظر ہے۔

یہ ایک نئی ہجرت ہے، جو محض روزگار کی تلاش نہیں بلکہ وطن سے امید ٹوٹنے کا استعارہ بن چکی ہے۔ ملک کا طبی نظام، جو پہلے ہی سہارا مانگ رہا تھا، اب مزید بوجھ تلے دبنے لگا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں