ہندوستان ٹائمزکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ اور ٹی ٹی پی گٹھ جوڑسے متعلق اہم انکشافات
اسلام آباد 25 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
را اور ٹی ٹی پی میں گہرے روابط ہیں،امریکی وزیردفاع کل دورہ بھارت میں معاملہ اٹھائیں گے،پاکستان کے مئوقف کی تائیدہوگئی،بھارتی ایجنسی ’را‘ٹی ٹی پی کی حمایت کم دے،امریکا کا بھارت کوانتباہ،امریکا نے تسلیم کیاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کرداراہمیت رکھتاہے۔بھارتی اخبارکی رپورٹ
بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزنے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘اور ٹی ٹی پی گٹھ جوڑسے متعلق اہم انکشافات کردیے،رااور کالعدم تحریک طالبان میں گہرے روابط ہیں،جس پرامریکانے بھارت کوخبردارکیا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’را‘ٹی ٹی پی کی حمایت کم دے،امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کل دورہ بھارت میں عسکری و سیاسی قیادت کے سامنے معاملہ اٹھائیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کوگرفتار کرکے تفتیش کے دوران را اور ٹی ٹی پی کے گہرے روابط کاپردہ چاک کردیاہے۔پاکستان کے بھرپورمئوقف کی تائید کرتے ہوئے امریکا نے بھارت پررا اور ٹی ٹی پی تعلقات کم کرنے کیلئے دباؤڈالنا شروع کردیا ہے۔امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کل دورہ بھارت میں معاملہ اٹھائیں گے۔
بھارت کی عسکری و سیاسی قیادت سے اس معاملے پربات کریں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رااور ٹی ٹی پی تعلقات کاامریکی وزیردفاع کے ایجنڈے میں شامل ہوناپاکستان کے مئوقف کی تائیدہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی راکا کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ تعلقات کم نہ کرنے نقصان بھارت کوہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیانے مزید کہاکہ امریکا نے تسلیم کرلیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کرداراہمیت رکھتاہے۔