انٹرنیشنل

ہم ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر سے خوش ہیں،جس نے عوام کوایک دوسرے سے جوڑ دیا ۔ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر نے ایران کو متحد کردیا،ایٹمی معاہدہ صرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان نہیں ہوا ۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر اور جامع ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی دھمکیوں سمیت متعدد مسائل کے بارے میں ایرانی موقف پر کھل کر بات کی۔
ان کا کہناتھاکہ ہم ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر سے خوش ہیں،جس نے عوام کوایک دوسرے سے جوڑ دیا ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے امریکی صدر کی کانگریس سے درخواست پر ردعمل میں کہا کہ ایٹمی معاہدہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ نہیں ہے، ٹرمپ جو بھی پالیسی اپنانا چاہیں اپنائیں اس کا دوسروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکا، عالمی قوانین کا پابند ہے تو اسے سلامتی کونسل کی قرار داد کی پابندی کرنا چاہیے جو امریکی حکومت کو جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بناتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے 11 ستمبر، القاعدہ اور داعش کے قیام اور دوسرے تمام معاملات جن میں امریکی اتحادیوں کے ہاتھ دکھائی دیتا ہے، ایران کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button