ہم نے یہ امریکی شہری پکڑ لیا ہے اور کسی صورت نہیں چھوڑیں گے
پیانگ یانگ(نیوز وی او سی آن لائن )شمالی کوریا نے کہاہے کہ انہوں نے ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک امریکی شہری کو گرفتار کر لیاہے اور اگر الزام ثابت ہو جاتا ہے تووہ اسے کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں گرفتار امریکہ شہری پر اگرالزام ثابت ہو جاتاہے توہ چوتھا ایسا شخص ہو گا ۔کم ہاک سانگ نا می شخص کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیاہے جو کہ پیانگ یانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ملازمت کرتا تھا ۔اس سے قبل اپریل کے آخر میں اسی یونیورسٹی سے امریکی شہری کم سان ڈوک کو مشتبہ کارروائیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ۔پیانگ یانگ یونیورسٹی 2010میں بنائی گئی تھی جس میں صرف امیر لوگوں کے بچے ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سیکیورٹی اداروں نے اوٹو وارمبیئر نامی 22سالہ طالبہ علم اور کم ڈون چل نامی 62سالہ شخص کو ریاست کیخلاف سرگرمیوں میںملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ۔