ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دلانی بلکہ ۔۔۔“آصف علی زرداری
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اب اگر وہ حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دلانی بلکہ ان کی غلطیاں یاد دلا کر معاف کرنا ہے ۔
پیپلز پارٹی لاہور ڈویڑن کی افطار پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو اور کیا کرے آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے اگر نواز شریف حساب مانگیں گے تو انہیں حساب دینا بھی پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں جو اب طاقت کے نشے میں دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں ۔آصف علی زرداری نے نواز شریف سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب اس ملک میں آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور اب آپ کے پاس کیا ہے ؟،سب سے پہلے ملک اور دھرتی کی اہمیت ہے ۔