ہم آج رات ہی اس ملک پر حملہ کردیں گے اگر۔۔۔‘ امریکہ نے انتہائی خوفناک اعلان کردیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ابھی کل ہی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی بات کررہے تھے مگر رات بھر میں نجانے ایسا کیا ہوا کہ اب امریکہ شمالی کوریا سے یہ کہہ رہا ہے کہ اس کی افواج اسے سبق سکھانے کیلئے پوری طرح تیار بیٹھی ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر جنرل کینتھ میکنزی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوجی دستے ہائی الرٹ ہیں اور شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا مگر اب انہوں نے یہ ملاقات منسوخ کردی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے وزیر دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے تیار رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کر سکتے ہی۔ اگرچہ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی اس بات سے مراد امریکی افواج کی ہمہ وقت تیاری ہے مگر تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ صورتحال غیر معمولی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ آنے والے چند دنوں میں ہم عالمی منظرنامے پر کوئی بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہے ہوں۔