ہمارے کردار پر شک نہ کیا جائے۔افغان سفیر
پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نےکہاہےکہ ہمارے کردار پر شک نہ کیا جائے۔افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے بہتر سہولت کار کوئی نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمر زخیل وال نے افغانستان میں امن سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان اوربھارت مل کرکوشش کریں توافغانستان میں امن کا قیام ممکن ہے۔ایران اور سعودی عرب کا تعاون بھی قیام امن کیلئے اہم ہے۔
انھوں نے بتایاکہ 2002 میں ہندوستان اور پاکستان ایک پیج پر تھے۔دونوں ممالک نے کابل حکومت کی مدد کی۔ایران کے چند مسائل تھے لیکن انھوں نے بھی ساتھ دیا۔
افغان سفیرکاکہناتھاکہ قیام امن کیلئےبہت سے اقدامات شروع کیےگئے ہیں۔تمام اقدامات کی افادیت پر سوالیہ نشان ہیں۔روس کے آغاز کردہ امن عمل میں بھی کافی ابہام موجود ہیں۔
عمرزخیل وال کاکہناتھاکہ افغانستان میں امن کیلئے مخلص علاقائی تعاون اور کوششیں درکار ہیں۔افغانستان میں امن کیلئے افغانیوں سے زیادہ مخلص کوئی نہیں۔امن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے امن کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔
افغان سفیرنےکہا کہ2001 میں امریکی اتحادکےسامنے واضح اہداف تھے۔وقت گزرنے کے ساتھ منظرنامہ دھندلاگیاہے۔کیادہشتگردی کے خلاف جنگ ایک غلطی تھی؟
افغان سفیر نےمزیدکہاکہ داعش خطے میں پروان چڑھتا نیا درندہ ہے۔طالبان اور داعش کے درمیان بھی اقتدار کی لڑائی ہے۔طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل ہے