ہمارے خلاف الزامات ہیں توعدالتوں میں پیش ہونے کیلئےتیارہیں،عظمیٰ،علیمہ خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

کوئی جرم کیاہے توقانون کے کٹہرے مین کھڑاکیاجائے،سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاجائے۔عمران خان کی بہنوں کااسحاق ڈارکے بیان پر ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف الزامات ہیں تو سامنے لائے، ہم نے کوئی جرم کیاہے تو ہمیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،اور سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔ انہوں نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف الزامات ہیں توہم عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے تیارہیں۔اگرجرم کیاہے توہمیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں۔عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مزیدکہا کہ حکومت سامنے لائے ہم پرکیاالزامات ہیں۔ہم نے کوئی جرم کیاہے توہمیں قانون کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں