ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں: پیر حمید الدین سیالوی
فیصل آباد
( بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے معروف مذہبی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں اور میرے اراکین اسمبلی نہ بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے۔
اس حوالے سے رانا ثناء کی جانب سے کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے بھی دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا مزید کہنا ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی اور رہنماوں نے استعفے دینے کا فیصلہ صرف اور صرف ختم نبوتﷺ کے معاملے کی وجہ سے کیا ہے۔ اس کے علاوہ استعفے دینے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔