ہماری کوشش ہمیشہ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا بجٹ بنایا جائے جس سے عوام کی زیادہ زیادہ سے بلائی ہوسکے
کراچی 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہمیشہ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا بجٹ بنایا جائے جس سے عوام کی زیادہ زیادہ سے بلائی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹرلین سے زیادہ کا جو آج بجٹ سندھ اسمبلی میں پاس ہوا ہے اُس پر مکمل طور پر عملددرآمد ہوسکے۔ اس میں غریب عوام کیلئے فلاح و بہبود کیلئے بہت سارے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباءمیں ایک لاکھ روپے بطور اسکالر شپ دی جائے گی ۔ میٹرک اور انٹر کی انرولمینٹ فیس حکومت برداشت کرے گی اس قسم کے فلاحی کام تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہم نے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جو بجٹ پاس کیا ہے اس پر اچھا طریقے سے امپلیمنٹ کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میئرکراچی کے پاس جوقانون کے مطابق جو اختیارات ہیں ان میں رہتے ہوئے شہرکی تعمیروترقی کے لیے کام کریں۔اس موقعے پر صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ جولائی اوراگست شریف برادران کے لیے بہت بھاری ہیں، باہر جانے کیلئے بھی مسائل ہوگئیں لیکن یہاںہوتے ہوئے ان کیلئے نقصانات ہیں ۔ رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کی پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنمافریال تالپورکے اعزازمیں دی گئی دعوت افطارمیں قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، سیدنویدقمر،جام مہتاب ڈہر،امدادپتافی اورآفتاب شعبان میرانی سمیت پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔