پاکستان

ہماری جنگ کسی پارٹی یا خاندان کے خلاف نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جنگ کسی پارٹی یا خاندان کے خلاف نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ہے ۔
پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع ارکان سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 1971ء میں قومی قیادت سو رہی تھی اور جمعیت جاگ رہی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے دوسرے ناموں پر بیرونی بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائی ہیں ۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ لیڈر شپ جب کرپٹ ہوتی ہے تو زنیب جیسی بچیوں کی لاشیں ڈھیر سے ملتی ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ نقیب اللہ کو قتل کرنے والے نے سیکڑوں قتل کیے ،مردان میں 4 سالہ بچی کی لاش پر حکمران خاموش ہیں، شریفاں کے مجرموں کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران کیا کر رہے ہیں ،قوم کی بیٹی کو اپنی بیٹی نہیں سمجھ رہے ، آج امن کا درس دینے والوں سے پوچھتے ہیں کہ کس نے عالمی جنگ میں انسانوں کو جلایا۔
انہوں نے کہاکہ سن 1971 میں قیادت سو رہی تھی اور جمعیت جاگ رہی تھی ،اسلامی جمعیت طلبہ امت کے موتی، ہیرے اور لال ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button