Draft

ہشتگرد ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں‘ ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔(کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ18 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا) دہشتگرد ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں‘ ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات الرٹ رہیں اور اپنے پلان تیار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ ریسکیو 1122 کے حکام تمام ایمبولینسز کو ہر وقت تیاری کی حالت میں رکھیں۔

سول ڈیفنس آفیسر ڈاکٹر منیر احمد نے اس موقع پر کمشنر کو بم ڈسپوزل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ ہر وقت الرٹ رہتاہے اور کسی بھی ہنگامی حالات کامقابلہ کرنے کیلئے تمام عملہ مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ جلد ایک ایکسرسائز بھی کی جائے گی جس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلہ میں تمام محکمہ جات اپنی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button