Draft

ہسپتالوں کے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کے لئے انسینیٹرزکو درست کیا جائے : وسیم اختر

کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کے لئے میوہ شاہ میں موجود انسینیٹرزکو درست کیا جائے اور نجی اداروں کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں انیسینیٹرز لگانے کے لئے جگہ کا فوری تعین کیا جائے۔
تفصیلات کے مطا بق وفد سے دورران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہناتھا کہ کراچی میں 171 چھوٹے بڑے ہسپتالوں کا ویسٹج، فضلاء ،سرنجز اور دیگر کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں بیماریاں پھیلنے کے خطرات موجود ہوتے ہیں جبکہ سرنجز کے دوبارہ استعمال ہونے کے امکانات موجود ہیں، جس کے باعث شہریوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے جان لیوا مرض ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتے ہیں ،اس لئے انہیں سائنسی بنیادوں پر تلف کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عام کچرا اور ہسپتالوں سے نکلنے والے کچرے میں نمایاں فرق ہوتا ہے اور دونوں کو الگ الگ طریقے سے ٹھکانے لگانا ضروری ہے ۔کراچی میں گزشتہ 8سالوں سے باقاعدگی سے کچرا نہیں اٹھایا گیا اس لئے لاکھوں ٹن کچرا شہر میں جمع ہوا اور اب موجودہ منتخب بلدیاتی قیادت نے بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھانے کے کام شروع کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button