ہزاروں سال پرانے اہرام کے نیچے سائنسدانوں کو سرنگ مل گئی، یہ کہاں جاتی ہے اور کس لئے بنائی گئی؟
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ماہرین آثارقدیمہ نے میکسیکو کے شہر ’ٹیوٹی ہوا کین‘(Teotihuacan)میں 2ہزار سال قدیم ہرم ’پیرامڈ آف مون“ (Pyramid of the Moon)دریافت کیا تھا۔ اب اس ہرم کے نیچے ایک سرنگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے لیکن جب سے ماہرین کو معلوم ہوا کہ سرنگ کس طرف جاتی ہے تو وہ اسے کھولنے کی ہمت ہی نہیں کر پا رہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہرم افزائش نسل اور تخلیق کی دیوی کے لیے بنایا گیا تھا۔ دریافت ہونے والی سرنگ کے متعلق ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ اس کا ’موت‘ اور ’انڈرورلڈ‘ کے ساتھ کوئی تعلق ہے جو کھو چکا ہے
میکسیکو کے ادارہ برائے انسانی و تاریخی مطالعہ کے سائنسدان اس انکشاف کے بعد اس سرنگ کو کھولنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کے خیال میں اس سرنگ کے اندر راستوں کا ایک جال بچھا ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر قدیم حکمرانوں کی باقیات بھی مل سکتی ہیں۔ماہر آثار قدیمہ ورونیکا اورٹیگا کا کہنا ہے کہ ”اس سرنگ سے اس قدیم تہذیب کو سمجھنے کے لیے بنیادی چیزیں مل سکتی ہیں۔ ایسی ہی ایک سرنگ قریب ہی دریافت ہونے والے ’پیرامڈ آف سن‘ (Pyramid of the Sun)کے نیچے بھی ملی تھی لیکن یہ سرنگ صدیوں پہلے لوٹی جا چکی تھی اس لیے وہاں سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی تھی جس سے اس شہر کے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔اس دور میں ٹیوٹی ہواکین نامی اس شہر میں 1لاکھ 25ہزار لوگ رہتے تھے اور یہ دنیا کا چھٹا بڑا شہر ہوا کرتاتھا۔“