پاکستان

ہر امتحان میں سرخرو ہونگے، جے آئی ٹی سے پہلے بھی تعاون کیا، آئندہ بھی کرینگے’

اسلام آباد: (نیوز وی او سی) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے جے آئی ٹی میں پیشی اور فراہم کردہ دستاویزات کی تفصیلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، جے آئی ٹی کے ساتھ پہلے بھی تعاون کیا، آئندہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو مطلوبہ تمام دستاویزات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شریف خاندان کا پہلے بھی احتساب ہوا جس میں سرخرو ہوئے، شریف فیملی آئندہ بھی ہر امتحان میں سرخرو ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button