ہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہی، کنگنا رناوت
کسی کے ساتھ وقت گزارنے یا لمبی ڈرائیو پر جانے کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے، اداکارہ فوٹو: فائل
کسی کے ساتھ وقت گزارنے یا لمبی ڈرائیو پر جانے کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے، اداکارہ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ میں بے باک اداکارہ کہلانے والی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے اسٹائلش اداکارہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہیں۔
بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اداکار نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی دعوی دائرکرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے۔ دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی تھی۔
اب ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد اداکارہ سے جب ہریتھک روشن سے متعلق ایک انٹرویومیں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اداکار کی طرح بہت محتاط رہتی تھیں کیونکہ ہمارے درمیان حقیقت میں کچھ نہیں تھا لیکن ہریتھک کی جانب سے کچھ جھوٹے وعدے کیے گئے
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے زندگی میں ایسے بہت سے رشتے بنائے جہاں انہوں نے غلطیاں کیں مگر ہریتھک کے معاملے میں وہ بہت بد قسمت رہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب اچھے لڑکے کی تلاش میں ہیں اورشادی کرنا چاہتی ہیں تاہم اب انہیں کسی کے ساتھ وقت گزارنے یا لمبی ڈرائیو پرجانے کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی فلم منیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی کی رانی، میں مصروف ہیں جب کہ اداکارہ کی آخری فلم ثمرن باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی۔