کھیل
ہاکی ورلڈ الیون کے میچز 2 شہروں تک محدود ہونے کا امکان
اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے اور اس کے بعدنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کے ملتوی ہونے کا ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر اچھا تاثر نہیں گیا، جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے میچز دو شہروں تک محدود ہونے کا امکان ہے ۔
ہاکی ورلڈ الیون کا مجوزہ دورہ پاکستان اگلے برس جنوری میں شیڈول ہے ۔ پی ایچ ایف نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی ہو ئی ہے ۔
پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دھرنے کے باعث کرکٹ میچز ملتوی ہوئے تھے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی اس صورت حال سے ناخوش نظر آئے، اس لیے امکان ہے کہ پی ایچ ایف دو شہروں میں ہی میچز کرائے۔
ورلڈ الیون کے میچز شیڈول کو آج حتمی شکل دی جا سکتی ہے جبکہ پی ایچ ایف اپنی میٹنگ میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں پر بھی غور کرے گی۔