ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی
لاہور: وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے بھی کلیئرنس دے دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں میچزکھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔
یہ خبربھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ورلڈ ہاکی لیگ منعقد کروائے گی۔