ہانگ کانگ ٹی 20 کا شاداب خان سے معاہدہ
نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ہانگ کانگ کی ٹی 20 ٹیم نے بھی ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
شاداب خان اب ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز کے دوران بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، لیگ اسپنر کا آئی لینڈ یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہےجبکہ اس سے قبل حسن علی بھی اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اور فرنچائز نے انہیں نائب کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔
شاداب خان نے کہا ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سفر اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا، ہانگ کانگ میں اسی فرنچائز کی ٹیم آئی لینڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں، جبکہ نائب کپتان بنایا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 19 سال کی عمر میں ایسا تجربہ خوشگوار ہے تاہم وہ اب بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کے بعد اب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔