Draft

ہالی و وڈ جانے کی کوئی تمنا نہیں:سوناکشی سنہا

ممبئی(آئی این پی)بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ’وہ بولی وڈ میں کام کرکے بیحد خوش ہیں اور انہیں ہالی وڈ جانے کی کوئی تمنا نہیں ’۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق میں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون نے حا ل ہی میں ہالی وڈ میں اپنے زیر تکمیل پرو جیکٹس مکمل کروائے ہیں۔ان دونوں کے ہالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں ان کے کام سے خوش ہوں،انہوں نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بولی وڈ میں جیسا بھی کام کرتی ہوں اس سے مطمئن ہوں،ہالی وڈ جانے کے بارے میں نہیں سوچتی،مجھے سمجھ نہیں آتا آپ لوگ کیوں مجھے وہاں بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے جو بھی ہالی وڈ جاتا ہے یہ سن کر وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button