پاکستان

ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا‘‘

سندھ کے وزیر قانون سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کے میمو گیٹ سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا‘، میاں صاحب کو اتنی سمجھ نہیں کہ کس معاملے میں عدالت جانا چاہیے اور کس میں نہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف جتنے بھولے بنتے ہیں اتنے ہیں نہیں،اب میاں صاحب کو باقی ساری غلطیوں کا بھی اعتراف کرلینا چاہیے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پیپلز پارٹی کی حکومت اور حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، میرےخلاف یلغارکی وجہ میرا آئین اور قانون کی بالادستی کے لئےکھڑا ہونا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button