ہائی کورٹ بار کے 8ہزار وکلاء3کروڑ کے نادہندہ نکلے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کے نادہندہ وکلاءکی فہرست 10جنوری کو جاری کی جائے گی ۔
ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے مطابق نادہندہ وکلا آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ہائی کورٹ بار کے 8ہزار سے زائد وکلاءکے ذمے 3کروڑ سے زائدکی ر قم سالانہ واجبات کی مد میں واجب الادا ہے جن کی ادائیگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار نے نادہندہ وکلا ءکو 31 دسمبر تک مہلت دی تھی جس میں توسیع بھی کی گئی اس کے باوجود ممبران رقم ادا نہیں کر سکے جس کے بعد ہائیکورت بار ایسو سی ایشن نے نادہندہ وکلاءکی ختمی فہرست تیار کرنا شروع کر دی ہے جو 10 جنوری کو ہائیکورٹ میں آویزاں کر دی جائے گی ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے عہدیداران نےااعلان کیا ہے کہ نادہندہ وکلا ء24 فروری 2018 ءکو ہونے والے بار انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔