Draft

گیپکو کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے عوام الناس سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں

گوجرانوالہ 21 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے عوام الناس سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں اور اس سلسلہ میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران برقی حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیرکو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو مت چھوئیں،کپڑے خشک کرنے کے لئے لوہے یا کسی دھاتی تار پر مت پھیلائیں کیونکہ ان میں باآسانی کرنٹ آجاتا ہے اسکی جگہ رسی یاڈوری استعمال کریں،بجلی کے کھمبوں اور ان کو سہارا دینے والے تاروں کے ساتھ اور نہ ہی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی باندھیں،ننگے پاؤں یاگیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچ،تاراورآلات کونہ چھوئیں،بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ میں نقص کودرست کرائیں اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کرائیں،پیڈسٹل پنکھے،پانی کی موٹر وغیرہ کو بغیر سوئچ بند کئے مت چھوئیں۔اگر کہیں ٹوٹی ہوئی تار دیکھیں تو متعلقہ سب ڈویژن کو فوری اطلاع دیں یا گیپکو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی سیل کے فون نمبروں 055-9200504,0559200516اور055-9200592پر رابطہ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button