Draft

گیپکوریجن میں گذشتہ روز 24گھٹے کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال محض 83میگا واٹ رہا

گوجرانوالہ02مئی2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ):
گیپکوریجن میں گذشتہ روز 24گھٹے کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال محض 83میگا واٹ رہا جبکہ اس دوران بجلی کی اوسط طلب 1285میگا واٹ رہی تاہم اس دوران نیشنل گرڈ سے اوسطاََ 1202میگا واٹ بجلی حاصل کر کے گیپکو صارفین تک پہنچائی گئی ۔ اس لحاظ سے گیپکو میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران فی شہری فیڈ رپر اوسطاََ 49منٹ ، مضافاتی فیڈروں پر کُل اوسطاََ 42منٹ، دیہاتی فیڈروں پرکُل اوسطاََ 2گھنٹے50منٹ ، ٹیوب ویل فیڈروں پرکُل اوسطاََ 3گھنٹے25منٹ اور مکس انڈسٹریل فیڈڑوں پر کُل محض 10منٹ کی اوسط شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔مندر جہ بالا میں پی ٹی ڈبلیو/بریک ڈاؤن وغیرہ کا دورانیہ بھی شامل ہیں۔

بجلی کی مینٹننس کا شیڈول
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق نئی ایل ٹی ایچ ٹی لائنیں بچھانے و دیگرضروری ترقیاتی کاموں کے باعث 4اور 9مئی کو 132کے و ی کالج روڈ گرڈ اسٹیشن کے خالد محمود ، اسحاق سٹیل ، نیو جناح روڈ ، کلاک ٹاور، پرنس روڈ، گوندانوالہ روڈ، بائی پاس، غازی سٹیل، کوٹ غازی، عالم چوک، شالیمار ٹاؤن، قذافی روڈ، ایم ایس ایم سٹیل فرنس اور رؤف سٹیل فیڈروں، 17,10,03اور24مئی کو 132کے وی پسرور روڈ گرڈ اسٹیشن کے کینال روڈ، کشمیر روڈ، کالونی اور مدنی روڈ فیڈڑوں ، 15,08اور22مئی کو 132کے وی لاہور روڈ گرڈ اسٹیشن کے ریگل چائنہ، کشمیر کالونی، پیپسی کولا، مختار کالونی، سپر ایشاء اور جلیل ٹاؤن فیڈروں جبکہ 18,11اور25مئی کو132کے وی شیرانوالہ باغ گرڈ اسٹٰشن کے مجاہد پورہ فیڈر سے بجلی کی سپلائی صبح ساڑھے 8سے سہ پہر 3بجے تک معطل رہے گی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو
prgepco@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button