Draft
گیپکوریجن میں گذشتہ روز 24گھنٹے کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال محض127میگا واٹ رہا
گوجرانوالہ04مئی2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گیپکوریجن میں گذشتہ روز 24گھنٹے کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال محض127میگا واٹ رہا جبکہ اس دوران بجلی کی اوسط طلب1349میگا واٹ رہی تاہم اس دوران نیشنل گرڈ سے اوسطاََ1222میگا واٹ بجلی حاصل کر کے گیپکو صارفین تک پہنچائی گئی ۔ اس لحاظ سے گیپکو میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران فی شہری فیڈ رپر اوسطاََ24منٹ ، مضافاتی فیڈروں پر کُل اوسطاََ38منٹ ، دیہاتی فیڈروں پرکُل اوسطاََ5گھنٹے12منٹ ، ٹیوب ویل فیڈروں پرکُل اوسطاََ 4گھنٹے56منٹ اور مکس انڈسٹریل فیڈڑوں پر محض 24منٹ کی اوسط شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔مندر جہ بالا میں پی ٹی ڈبلیو/بریک ڈاؤن وغیرہ کا دورانیہ بھی شامل ہے۔