پاکستان

گیس پرپہلا حق سندھ کا ہے جو ہمیں آئین نے دیا ہے، مراد علی شاہمصطفیٰ کمال نے ایف ٹی سی برج پر10 لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعوی کیا تھا، وزیر اعلی سندھ

17 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سیہون: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس پرپہلا حق سندھ کا ہے اوریہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔
سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سال لعل شہبازقلندر کے عرس کے موقع پر انتظامات کو مزید بہترکرنے کی کوشش کی ہے، درگاہ پر20 لاکھ افراد حاضری دینے آئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی نےعرس کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک پرپابندی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹرزکا مسئلہ جلد حل کرنا چاہتے ہیں اوران کے موقف کو ہمدری سے دیکھتے ہیں۔ شہرمیں بھاری گاڑیوں کے داخلے پرپابندی عدالت نے لگائی تھی، سندھ حکومت نے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائرکردی ہے اوراس معاملے پرعدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے ایف ٹی سی برج پر10 لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، پی ایس پی والوں پر پرانے مقدمات بہت ہیں اس لیے نئے درج کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو15 سے 20 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے جب کہ گیس پرپہلا حق سندھ کا ہے اوریہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button