گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات، 2 جگہوں پر دھماکے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*راولپنڈی: گزشتہ تین دن کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات، 2 جگہوں پر دھماکے*
راولپنڈی: شہر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف مقامات پر گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے بارہ واقعات پیش آئے۔ ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
متعلقہ حکام کے مطابق گیس پائپ لائن سے لیکج کے باعث دو مقامات پر دھماکے بھی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے تمام مقامات پر آگ کو کنٹرول کر کے صورتحال کو محفوظ بنایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام واقعات کی اطلاع متعلقہ محکموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔ عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ گیس لیکج کی اطلاع ملے تو فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 اور سوئی گیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔