Draft

گھر بیٹھی خواتین کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے :حمائمہ ملک

لاہور(فلمی رپورٹر)معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے ویمن ڈے کے موقع پرگزشتہ رو زایف سی کالج میں لیکچردیاجس میں طلبہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے حمائمہ ملک کاکہناتھاکہ گھربیٹھی خواتین کونظراندازنہیں کرناچاہیے ۔ان کی بھی اتنی ہی محنت ہوتی ہے جتنی کہ ورکنگ ویمن کی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ میں نے فلمی صنعت میں بہت مشکلات اورمحنت سے اپنامقام بنایاہے ، جب میں نے شوبزجوائن کیااس وقت میری فیملی کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم بعد ازاں بہت مشکل سے اپنے گھروالوں کورضامندکیا۔حمائمہ کا کہنا تھا کہ خداکاشکرہے کہ میں نے پاکستان کے علاوہ بھارتی فلمی صنعت میں بھی اپنی پہچان بنائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button