Draft

گو جرانوالہ سی آ ئی ا ے کی کارکردگی  2اجرتی قاتل گرفتار ۔ تعلق ہلاکو اور عاطی گینگ سے ہے ۔ موٹر سائیکل ، ایک کلاشنکوف اور ایک پسٹل برآمد ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ (29جنوری )سی آئی اے کی کارکردگی ۔ ہلاکو اور عاطی گروہ سے تعلق رکھنے والے دو اجرتی قاتل گرفتار ۔ابتدائی تفتیش میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت بینک سے کیش نکلوا کر آنے والے اشخاص کو لوٹنے کا انکشاف۔ 125سی سی ہنڈاموٹرسائیکل، کلاشنکوف اور پسٹل برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سماج دشمن سرگرمیوں سمیت بھتہ خوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث و مطلوب ہلاکو اور عاطی گینگ کے سرگرم رکن طیب اور عدنان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر
محمد وقاص نذیر نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو مناسب احکامات جاری کئے۔ جنہوں نے اے ایس آئی خلیل اللہ کمبوہ، اے ایس آئی اورنگزیب ، محسن علی ، ولی داد، غلام مصطفیٰ، حامد رحمن وغیرہ پر خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں سائنٹیفک انداز میں تفتیش کرتے ہوئے خطرناک ملزمان کو گرفتارکرنے کی بابت ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے
عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی مدعیان سے رابطہ کر کے ملزمان کے کوائف حاصل کئے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے عاطی اور ہلاکو گروہ کے خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان عدنان عرف دانو کشمیری سکنہ سیالکوٹ روڈ اور محمد طیب ارائیں سکنہ حافظ آباد نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب بھر میں ہلاکو اور عاطی گینگ کے فرنٹ مین کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ ان کے گروہ کے سرغنہ بیرون ملک روپوش ہیں ۔بیرون ملک بیٹھ کر وہ صنعتکار اور مالدار ا شخاص کو بھتہ دینے بارے فون کرتے اور گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان فرنٹ مین کے طورپر شہریوں کو ڈرا ، دھمکا کر اور فائرنگ کر کے بھاری بھتہ وصول کرتے ۔ملزمان اپنے گروہ کے سرغنہ کی ہدایات پر ان دنوں عثمان میڈیکل سٹور علی پور چٹھہ اور چودھری ذوالفقار اڈے والاپر قاتلانہ حملے کی پلاننگ کررہے تھے ۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے قریب ایک سال قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامن ے کار میں بیٹھے ہوئے اسد نامی شخص کو رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شدید مضروب کیا ۔ گکھڑ منڈی میں فائرنگ کر کے شفقت عرف لالی بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کیا ۔بھتہ و صولی کے سلسلہ میں دو سال قبل نوشہرہ روڈ با با سپورٹس میں ’’بابا اچھی‘‘ کو فائرنگ کر کے مضروب کیا ۔ قریب ڈھائی سال قبل گکھڑ منڈی میں نعمان عرف نومی شخص بینک سے کیش لے کر آ رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے کیش چھین لیا ۔گکھڑ منڈی موبائل فون کی فرنچائز سے فائرنگ کر کے گن پوائنٹ پر رقم چھینی ۔چھچھر والی اور جی ٹی روڈ ریلوے اسٹیشن کے قر یب سے چالیس ہزار روپے چھینے ۔جی ٹی روڈ پر و اقع بینک سے کیش نکلوا کر آنے والے شخص سے ڈیرھ لاکھ روپے چھینے ۔ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور سی آئی ا ے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد و قاص نذیر کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ضلع بھر میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دی جائے گی ۔شریف شہریوں کو تنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عاطی اور ہلاکو گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔علاقے میں امن و سکون اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ا علیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شا باش دی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button