سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اب امریکی فوج کی مدد کرے گا

دنیا بھر کو معلومات فراہم کرنے والا گوگل اب امریکی فوج کی مدد کرے گا، گوگل نے تصاویر شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی امریکی فوج کو فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔
فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں کمپنی ملازمین اور سینئر انجینئرز نے پینٹاگون پروگرام میں شامل ہونے پر احتجاجی خط لکھا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ پینٹاگون کو ایک فوجی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر تصاویر شناخت کرنے والی کچھ ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اجازت دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ڈرون سے بنائی گئی فٹیج کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
انسانی تجزیوں اور غیر جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال پر خدشات سر اٹھانے لگے۔
خود گوگل کے ہزاروں ملازمین اور سینئر انجینئرز نے پینٹاگون پروگرام میں شامل ہونے پراحتجاج کیا ہے۔
ماضی میں گوگل امریکی فوج کے ساتھ تعلق پر محتاط رہی ہے، یہاں تک کہ پینٹاگون کے زیراہتمام ایک روبوٹس کے مقابلے میں گوگل نے دستبرداری اختیار کر لی تھی جبکہ توقع تھی کہ وہ یہ مقابلہ جیت سکتا ہے، اس کی وجہ بھی ایسے ہی خدشات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button