ایڈیٹرکاانتخاب

گونواز گو ریلیاں شروعات، نواز شریف مستعفی ہوجائیں،بلاول

،کراچی( نیوز وی او سی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ’’گو نواز گو‘‘ ریلیوں کے انعقاد کو شروعات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیشتر کہ ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے ، انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف احتجاج کی ابتداء کرنے پر جنوبی پنجاب کے کارکن قابل تعریف ہیں۔ نواز اینڈ کمپنی نے ثابت کر دیا ہے کہ آمروں کی گود میں پلنے اور بڑھنے والے قوم و ملک کی خدمت کرنے کے بجائے فقط اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے آگے فقط مستعفی ہونے کا راستہ ہے اور وہ اپنے جرائم و میگا کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کیساتھ تصادم سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ باعثِ تعجب نہیں کہ پاناما رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس آنے کے بعد شریف فیملی کے ہر فرد نے 92-1991اور 93-1992کے دوران ہر سال اپنے اثاثوں میں مجموعی طور 16.6فیصد اضافہ کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نواز شریف نے خود وعدہ کیا تھا، اگر کوئی ایک ثبوت ان کیخلاف آیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے لیکن اب ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبہ، جو کہ پوری قوم کے سامنے موجود ہے ، ظاہر ہونے کے بعد وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button