انٹرنیشنل
گولن سے مبینہ رابطوں پرترکی میں چارہزار جج اور پراسیکیوٹرز برطرف
انقرہ۔28مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
ترک حکومت نے چارہزار ججوں اور پراسیکیوٹرز کونوکریوں سے فارغ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر انصاف باقر بزداگ نے بتایا کہ برطرف کئے گئے ججوں اور پراسیکیوٹرز پر گزشتہ برس کی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں برطرف کیا گیا ہے ۔بزداگ کے مطابق عدلیہ اب ایسے عناصر سے صاف کر دی گئی ہے، جن کا تعلق امریکا میں جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے ہے۔انقرہ حکومت گزشتہ برس وسطِ جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار گولن کو ٹھہراتی ہے۔اِس بغاوت کے بعد سے اب تک عدلیہ، سول سروس اور پرائیویٹ سیکٹر میں ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے۔